
اسرائیل کی جارحیت جاری، قابض صیہونی انتظامیہ نے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر زندگی تنگ کر دی صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
صیہونی افواج کی بربریت کم نہ ہوئی مقبوضہ بیت ا لمقدس میں قابض فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مظاہرین مقبوضہ بیت المقدس کی شاہراہ صلاح الدین پر مظاہرہ کر رہے تھے
فلسطینی مظاہرین صحافیوں اور فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے جنہیں شیخ جراح کے علاقے میں اسرائیل مخالف مظاہرے کی کوریج کے دوران گرفتارکیا گیا تھا۔
صیہونی فوجیوں نے پرامن فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور ربر کی گولیوں کا آزادانہ استعمال کیا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہےصیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3glllBo
0 comments: