
پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے آج اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی امن اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان معاشی اور علاقائی خوشحالی کے لئے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے معیشت کو مستحکم بنانے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے تمام ایشیائی ملکوں کی طرف سے تعاون پر مبنی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر مہدی ہنر دوست نےکہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا بھی خواہشمند ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FHKxCe
0 comments: