پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مزار شریف میں واقع پاکستانی قونصل خانے میں افغان خاتون دستی بم لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ دستی بم خاتون کے بیگ میں تھا جو تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا جب کہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد مزار شریف میں پاکستانی قونصل خانہ بند کردیا گیا ہے اور قونصل خانہ فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک ویزا فراہمی کیلئے بند رہے گا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے نے افغان حکومت سے قونصل خانے کی سیکیورٹی یقنی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
افغان حکومت پاکستانی قونصلیٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے، دفترخارجہ
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان دفتر خارجہ کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی قونصلیٹ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے اور واقعے کی تحقیقات کرکے نتائج سے آگاہ کرے۔
ترجمان کے مطابق مزارشریف قونصلیٹ میں اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات تک ویزا سروس معطل کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ روز افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جاری قطر مذاکرات میں امن معاہدے تک پہنچنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2S7w3kK
0 comments: