ڈاکٹر فاروق ستار نے لائنز ایریا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعید غنی شادی ہال توڑنے سے منع کرتے ہیں اور یہاں کے لوگوں نوٹس بھیج رہے ہیں۔ وزیر بلدیات کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ واٹر بورڈ ان کی وزارت کا حصہ ہے۔ جس طرح پاکستان، مارٹن کوارٹر کو بچایا اسی طرح لائنز ایریا کے لوگوں کو بھی بے گھر ہونے نہیں دیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ پانی کی لائن کا مسئلہ ہے تو لائن تبدیل کریں، تور پھوڑ کرنا حل نہیں۔ سپریم کورٹ کے آرڈر کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ حکومت جن کے ساتھ ناجائز کر رہی وہ ہی اپنی زمینوں کے جائز مالک ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر یہیں سے ووٹ لے کر غائب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1981ء میں لائنز ایریا والوں نے 35 کروڑ کی ادائیگی الائیڈ بینک میں کی ہے۔ کراچی میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ بالکل برداشت نہیں کریں گے۔ ہم شادی ہال والوں کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، شادی ہالز نہیں مسمار کرنے نہیں دیں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ 2018ء کی ایم کیو ایم والے لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، واٹر بورڈ کے لوگوں کو پکڑا جائے جنہوں یہ آبادی بننے دی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں کے 550 مکانوں کو فوری لیز کیا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wn69ZC
0 comments: