Tuesday, September 6, 2022

ایشیا کپ: پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کے خلاف میچ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے منگل کی شام پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم پرفارم کرے تو اچھا محسوس ہوتا ہے، بھارت کے خلاف جیت سے بہت اعتماد ملا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/sTXO3Iy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times