Friday, July 16, 2021

وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکا دورہ کریں گے, باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکا دورہ کریں گے, باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے شہر باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، عمران خان باغ کے بعد مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج آزادکشمیرکا دورہ کریں گے، جہاں وہ شہر باغ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے، اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفرآباد، بھمبر اور میرپور بھی جائیں گے، جہاں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیت کر آزاد کشمیر میں ترقی کے نئے دورکا آغاز کرے گی۔
خیال رہے آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، آزاد کشمیر کے 33جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں میں انتخاب ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xLIKTL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times