Monday, September 26, 2022

پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبرسے پہلے ہو جائے گا: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ نے رہنما اسحاق ڈار کا نام لیے بغیر اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے حکومتی اتحاد سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویش ناک ہے۔

ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں مسلسل اضافے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے، جو مفتاح نہیں کر سکے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/T0ouwsE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times