Sunday, September 25, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے کے 3 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج دوپہر لاہور پہنچیں گی۔

ٹیمیں کراچی سے لاہور خصوصی طیارے میں جائیں گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچز ہوں گے، دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے، جس میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز اپنے نام کیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/r2bXyf9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times