Tuesday, December 3, 2019

زرتاج گل نے خود اپنی حکومت سے کردی نئی ڈیمانڈ، نواز لیگ کی صفوں میں خوشی کی لہر

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہاہے کہ جن قیدیوں کی عمر 65برس سے زائد ہے، ان کو بھی ریلیف ملنا چاہئے۔

زرتاج گل نے کہا کہ مریم نواز کے بارے میں فیصلہ عدالت کرے گی، طبی بنیادوں پر عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، اس کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن قیدیوں کی عمر 65برس سے زائد ہے ، ان کو بھی ریلیف ملناچاہئے۔ 

زرتاج گل کاکہنا تھا کہ نوازشریف کے جانے کے بعد سب قیدیوں کو علاج کا حق ملناچاہئے، ن لیگ نے لاہور میں ستر فیصد درخت کاٹ دیئے کیونکہ ان کا پروگرام کچھ اور تھا اور لاہور کو ڈبل سٹوری بنانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے چھانگا مانگا کا سارا جنگل کاٹ دیا اور راجن پور کا جنگل بھی بیچ دیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف میں بغاوت دیکھ رہا ہوں, بڑا بیان آگیا، خبر نے ملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں بغاوت دیکھ رہا ہوں، 15ماہ میں حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ رویے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37XY2Zj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times