Saturday, May 1, 2021

ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع

کورونا ویکسین

ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق انسداد کورونا ویکسین کے لیے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رہے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک ویکسین کے لیے رجسٹرڈ نہ ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔

خیال رہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن گزشتہ ماہ کھولی گئی تھی اور معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو 30 اپریل تک رجسٹرڈ ہونے کا کہا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nEVDe2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times