فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ غریب آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شہری کے گھر میں 2 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی گھر کے باہر موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک ڈاکو نے اہلخانہ کو مزاحمت سے باز رکھنے کے لیے گولی چلا دی جو اس کے ہی ساتھی کو جا لگی جس وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان ساتھی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vxGWwg
0 comments: