Saturday, July 25, 2020

سائز میں سب سے چھوٹا مگر کام میں سب سے آگے،موبائل فون کے شوقین افراد کیلے بڑی خوشخبری

سب سے چھوٹا اسمارٹ فون متعارف
ایک چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

یہ اسمارٹ فون 2017ء میں متعارف کرائے گئے جیلی فون کا نیا ورژن ہے، یہ فون 3 انچ ڈسپلے، 2000 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ 8 اور 16 میگا پکسل کیمروں، اپ گریڈ کیمرا سسٹم اور جی پی ایس سنسر سے لیس ہے۔

چینی کمپنی یونی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فون کی بیٹری لائف 2017 کی ڈیوائس سے دوگنا زیادہ وقت تک کام کرتی ہے۔

یہ فون آپ کے موبائل کے حوالے سے ساتھی ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی، جس کو لے کر باہر گھومنا، ورزش کرنا یا بڑے حجم کے اسمارٹ فون سے کچھ دور رہنا آسان ہو۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jIghYG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times