
لندن کی پبلک ہیلتھ انگلینڈ (پی ایچ ای) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو موٹاپا یا زیادہ وزن ہوجاتا ہے ان کو کوویڈ19 سے موت یا شدید بیماری کا خطرہ لاحق ہوتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے اور کورونا وائرس کا قریبی تعلق ہے، موٹاپا سانس کی نالی میں انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، قوت مدافعت میں تبدیلی لاتا ہے اور پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بھی بن سکتا ہے، یہ وہ عوامل ہیں جو کورونا وائرس کو حملے کیلئے آسانی پیدا کرتے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ڈاکٹروں سے موٹاپے سے نمٹنے کا وعدہ کیا ہے اور جب سے انہیں کوویڈ 19میں انتہائی نگہداشت میں داخل کیا گیا تھا تب سے وہ خود ہی وزن کم کر چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32UDvVs
0 comments: