پنجاب کے مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کے مطابق جوکالیاں سمیت مختلف علاقوں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 30 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں اور نجی گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
حافظ آباد سے بھی ملوں اور گوداموں میں ذخیرہ کی گئی گندم کی 62 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
نارووال کے علاقے چندووال میں مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 2500 گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں، برآمد کی گئی گندم دیگر صوبوں میں اسمگل کی جانی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PFvAXF
0 comments: