
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نواز مریم نے کہاکہ کرکٹ میں دوسری ٹیم سے مقابلہ کیاجاتا ہے لیکن عمران خان نے دوسری ٹیم کوجیل میں ڈال دیا ہے،سعد رفیق، رانا ثنااللہ، شاہدخاقان عباسی سب قید میں ہیں۔ انہوں نے کہاعمران خان صاحب کرکٹ کی مثالیں دیتے ہیں لیکن دوسروں کو اپنے ساتھ کھیلنے کا موقع تو دیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون کے مطابق سعد رفیق کا تمام بزنس ڈکلیئرڈ ہے، آج تک ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا۔ پروڈکشن آرڈرزکے باوجود سعدرفیق کو نہیں لایا جارہا جبکہ رانا ثنا کے پروڈکشن آرڈر ہی جاری نہیں کئے گئے۔ان سمیت کئی لیگی رہنما کئی ماہ سے جیل کاٹ رہے ہیں۔ پارلیمنٹیرینز کو بکتربند میں لایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا عمران خان میں جرات ہے تو سیاسی مخالفین کو باہر لے آئیں اور مقابلہ کریں۔ مریم اورنگزیب نیب پر بھی خوب برسیں کہانیب میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pCiPjA
0 comments: