
تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارت نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنا تھا، ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
انھوں نے پاکستان کے واضح اور منصفانہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا ایشو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آپ کسی کو زبردستی اپنا غلام بنا کر اس کے حقوق نہیں چھین سکتے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہتر ہے کشمیری عوام کی رائے کے مطابق استصواب رائے کرایا جائے، بھارت جس گیم کا حصہ بن رہا ہے وہ دونوں ممالک کے فائدے میں نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک نیو کلیئر ملک ہے اور پاکستان کو اس بات کا احساس ہے اس لیے اس نے ہمیشہ ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ یوم خواتین پر جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے باعث 22 ہزار 899 کشمیری خواتین بیوہ ہو چکیں، 11 ہزار 113 خواتین سے زیادتی کی گئی جب کہ 8 ہزار کشمیری لاپتا ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EMF36e
0 comments: