Saturday, March 9, 2019

بلاول بھٹو زرداری نے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

بلاول زرداری اور آصف علی زرداری آج پیپلزپارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج شام 4 بجے پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی کاکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاسی صورت حال خصوصاً پنجاب کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا، بلاول بھٹو حالات کے تناظر میں پارلیمانی پارٹی کو پالیسی گائیڈ لائن دیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی پیپلزپارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J5QeMC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times