Tuesday, February 2, 2021

سعودی عرب نے ممالک پر سفری پابندیاں لگا دی، پاکستان بھی شامل

سعودی عرب نے ممالک پر سفری پابندیاں لگا دی، پاکستان بھی شامل

سعودی عرب نے پاکستان سمیت20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔ اطلاق آج رات نو بجے سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہو گا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔ پابندی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

مسافروں کی آسانی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پابندی کے اطلاق سے پہلے سعودی عرب آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا۔
مسافر مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YC6SZh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times