
ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ آپ ہمیں قدامت پسند یا بے وقوف بھی کہہ سکتے ہیں مگر میرا نظربد پر یقین ہے۔ میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیاکہ جس حد تک ممکن ہو اپنے بیٹے کو عوامی نظروں میں آنے سے بچائیں گے، اسی لیے ہم سوشل میڈیا پر اس کے چہرے والی تصاویر شیئر نہیں کرتے، ابھی وہ ان چیزوں کیلیے بہت چھوٹا ہے۔
اہلیہ شعیب ملک نے کہا کہ میں ٹینس کو مس کر رہی ہوں اور دوبارہ کھیلنے کیلیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، البتہ آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت اور پرانی انجریز کے سبب درکار فٹنس حاصل کرنے میں ابھی وقت لگے گا، میں کوئی تاریخ تو نہیں دے سکتی البتہ آئندہ برس کورٹ میں واپسی کا ارادہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T0ri9g
0 comments: