Wednesday, December 19, 2018

اسٹاک ایکسچینج میں مندی

اسٹاک ایکسچینج میں مندی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی رہی، کاروبار کے آغازپر 100 انڈیکس 38 ہزار 309 پر ٹریڈ کررہا تھا جو 322 پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار 987 پر پہنچ گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایا کار غیریقینی صورت حال کا شکار رہے۔

کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے کچھ دیر بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 176 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تھا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 38 ہزار 309 پوائنٹس پر بند ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 276 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،

فی تولہ سونا 850 روپے مہنگا ہوکر 67 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دس گرام سونا 729 روپے مہنگا ہوکر 57 ہزار613 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 1250 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BzpNIm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times