Tuesday, February 23, 2021

پاکستان سپر لیگ، آج کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ، آج کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں آج برتری کی جنگ ہوگی۔

دونوں ٹیمیں شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی کنگز کے بابراعظم، شرجیل خان، محمدعامراہم ہتھیار ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلکس ہیلز، لیوس گریگری اور حسن علی کا سہارا ہے۔

کراچی کنگز کو پوائنٹس ٹیبل پر برتری حاصل ہے۔ اس نے اب تک ایک میچ کھل کر دو پوائنٹس حاصل کیے اور دوسری پوزیشن ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ کھیلا اور اس کے بھی دو پوائنٹس ہیں تاہم نیٹ رن ریٹ کے باعث اس کی پوزیشن تیسری ہے۔

یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل6 میں اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیتا تھا۔ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پوائٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلے، کراچی کنگز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پشاور زلمی چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZI9Qf5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times