
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور ملک میں آٹے کی قلت اور گندم بحران کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 3لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری منظوری کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت خزانہ بنولے پر 5 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہورگارمنٹس سٹی کے قرض کو گرانٹ میں بدلنے اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کےلیے ساڑھے 9کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ وزارت خزانہ کی طرف سے مختلف مدوں میں ساورن گارنٹیز کامعاملہ زیر غور آئے گا۔
خیال رہے سندھ اور کےپی میں آٹا نایاب ہوگیا ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد ،لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ستر روپے تک جاپہنچی ، آٹا بحران کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ آٹا بحران مصنوعی ہے ، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں آج سے کمی آنا شروع ہوجائے گی اور معاملہ تین سے چار دن میں حل ہوجائے گا۔
خسرو بختیار نےکہا تھا کہ سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے مشکلات رہیں، کراچی اور سندھ میں این ایل سی کی مدد سے نو ہزار ٹن گندم فراہم کردی ہے اور وفاق آئندہ سال بھی گندم فراہم کرتا رہے گا جبکہ پنجاب اور کے پی کے درمیان آٹا سپلائی میکنزم کی وجہ سے کچھ تعطل رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/378ip5e
0 comments: