
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 26 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 96 ہزار 650 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 82 لاکھ 33 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 17 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
امریکا میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 14 ہزار996 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 88 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 598 اور ایک کروڑ 10لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار646 اور ایک کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 41 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 84 ہزار 47 ہے۔
برطانیہ میں 41 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 21 ہزار 305 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 36 لاکھ29 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 85 ہزار 44جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 31 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 68 ہزار79 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 28 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 96 ہزار348 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sm6PNR
0 comments: