Tuesday, February 23, 2021

سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو خبردار کر دیا

سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو خبردار کر دیا

سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک پر سست روی سے گاڑی چلانا قانونی جرم ہے اور قابل جرمانہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانے کےلیے ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کےلیے نئی ہدایت جاری کردی۔

محکمے کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنا جرمانے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ شاہراہوں پر سست روی سے گاڑی چلانا جرم ہے۔

محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر جاری ہدایت میں کہا کہ اگر کوئی گاڑی خراب ہوکر سڑک پر بند ہونے لگے تو ڈرائیور کو چاہیے کہ پہلی فرصت میں گاڑی کو سڑک سے ایک طرف کرے تاکہ ٹریفک کی روانی معطل یا متاثر نہ ہو۔

ڈرائیوروں کا چاہیے گاڑی کو سفر پر لیکر نکلنے سے اس کا اچھی طرح معائنہ کرکے کہ آیا گاڑی میں کوئی خرابی تو نہیں تاکہ ٹریفک کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3btj70c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times