Thursday, February 18, 2021

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے خوشخبری سنا دی

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے خوشخبری سنا دی

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہم مملکت میں معمول کی زندگی کی دوبارہ بحالی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ ترجمان وزارت صحت نے شہریوں کو امید دلائی کہ جلد سعودی عرب میں سرانجام دی جانے والی تمام تر سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی جس طرح کی صورت حال کورنا سے پہلے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ سعودی عرب میں معمول کی زندگی بحال ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں موجود تمام ویکسینز محفوظ ہیں اور ان کے استعمال سے مؤثر تنائج بھی سامنے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ وبا کے خلاف ویکسین اہم ہتھیار ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جلد ہی ہم موجودہ صورت حال سے نکل جائیں گے، اس کے لیے حتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا، حکومت وبا سے متعلق مختلف امور پر کام کررہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3azjZ4k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times