
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے ذریعے پہلی مرتبہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کھولی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سو 75 سکھ یاتری گرو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر پہلی مرتبہ کرتار پور راہداری سے پاکستان میں دخل ہوں گے۔ ان سکھ یاتریوں میں بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان آنے والے اس پہلے گروپ میں یونین وزیر ہردیپ پوری، ہرسمرت کور بادل، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ اس گروپ کی قیادت سابق وزیراعظم نہیں بلکہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کریں گے۔
یاد رہے کہ کرتار پور راہداری کو فعال کرنے سے متعلق 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PrNafn
0 comments: