Thursday, April 29, 2021

پولیس کی کاروائی، منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 93 کلو چرس برآمد کرلی

منشیات

پولیس نے نواب ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 93 کلو چرس برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر نواب ٹاؤن سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پکڑے گئے ملزمان بھائی ہیں اور ان کے قبضے سے 93 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی حسن اور احمد حسن شامل ہیں جو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی منشیات سپلائی کرتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dZ0WC3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times