Tuesday, October 29, 2019

بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم ترین ریاست کا بھارت سے علیحدگی کا اعلان

لندن میں مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کا اعلان
منی پور ریاست کے بادشاہ کے نمائندوں نے بھارت سے آزادی کااعلان کیا ہے۔ لندن میں منی پور ریاست کونسل کے وزیراعلیٰ، خارجہ امور اور دفاع کے وزیر نے باضابطہ طورپرجلاوطن حکومت منی پورسٹیٹ کونسل کابھی اعلان کیاہے۔

مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا کے نمائندوں نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منی پور ریاست کی جلا وطن حکومت کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ منی پور کونسل یامبین بائرن اور وزیرخارجہ و دفاع نارنگبام سمرجیت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے انڈیا میں ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں، مودی کے شدت پسندانہ خیالات کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔

اس موقع پر انہوں نے منی پور کے مہاراجہ کی دستخط شدہ دستاویز بھی دکھائیں جس میں انہیں منی پور کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

مہاراجہ منی پور کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا ہی ہماری نئی اور آزاد ریاست کے حکمران ہوں گے۔

منی پور کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34h9U66

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times