Sunday, January 17, 2021

دھند کے باعث لاہور سے سمندری تک موٹروے بند

دھند کے باعث لاہور سے سمندری تک موٹروے بند

موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقا ڈوگراں اور موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی جب کہ قومی شاہراہ پر لاہور، چوہنگ، موہنلوال، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ میں بھی دھند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50 میٹر ہے، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35PXGEy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times