Tuesday, November 2, 2021

ایئرٹریفک کنٹرولرکی غفلت، طیارہ حادثے سے بچ گیا

ایئرٹریفک کنٹرولرکی غفلت کے باعث، طیارہ حادثے سے بچ گیا

ایئرٹریفک کنٹرولرکی غفلت کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ذرائع کےمطابق غیرملکی ایئرلائن کی پروازبحرین سے اسلام آباد آرہی تھی۔ خاتون ایئرٹریفک کنٹرول نے طیارے کو آٹھ کی بجائے 5 ہزار فٹ کی بلندی پرآنے کا کہا، لیکن نیچے پہاڑ تھے۔

اوپر موسم خراب ہونے کے سبب پرکپتان نے تھوڑا نیچے آنا چاہا۔ طیارہ 5 ہزار فٹ کی بلندی تک نیچے آیا تو طیارے کے گراؤنڈ پراکسیمیٹی سسٹم نے وارننگ جاری کرتے ہوئے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی۔

کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری اوپر لے گیا اور بڑے حادثے سے بچ گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی۔ ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا۔

کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے۔ کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے ایئرانویسٹیگیشن بورڈ واقع کی تحقیقات کررہا ہے۔ خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nSpYX4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times