متحدہ عرب امارات میں 5 سے 11 برس کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین منظور کر لی گئی۔
یو اے ای وزارت صحت نے پانچ سے گیارہ سالہ بچوں کے لیے فائزر کرونا ویکسین کی منظوری دی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ فائزر ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بتاتے ہیں کہ یہ ویکسین بچوں میں بھی محفوظ ہے، اور پانچ سے گیارہ سال کی عمر کے بطوں میں اس ویکسین سے مضبوط قوتِ مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ جنھوں نے فائزر یا اسپوتنک ویکسین لگوائی ہے، وہ اب تیسری یعنی بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں، واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سائنوفارم ڈوز لینے والوں ہی کو بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی تھی۔
یو اے ای میں اس سے قبل تین سال کے بچوں سے لے کر 17 سال کے نوجوانوں کے لیے صرف سائنوفارم ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔
امارات کی وزارت صحت روس کی تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین ‘اسپوتنک لائٹ’ کے استعمال کی منظوری بھی دے چکی ہے، اسپوتنک لائٹ کے سنگل ڈوز کو بہ طور بوسٹر ڈوز منظوری دی گئی تھی، جب کہ جنوری 2021 میں 2 ڈوزز پر مبنی اسپوتنک V ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZJDl3o
0 comments: