
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔عمر کوٹ میں خالی ہونے والی صوبائی نشست پر آج صبح پولنگ کا آغاز ہوا۔ جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ عمرکوٹ میں پی ایس 52 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں 12 امیدوار مدمقابل ہیں۔ جن میں پیپلز…
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 935 ہے۔ حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 128 ہے جس میں سے 50 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 40 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار اور 500 کے قریب رینجرز اہلکار تعینات ہیں جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔ عمر کوٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے جی ڈی اے کے امیدوار کی حمایت کی ہے جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ioa5V9
0 comments: