افغانستان میں حالات معمول پر آتے ہی حکومت نے چین کو چلغوزوں کی برآمد دوبارہ شروع کر دی۔
افغانستان سے چلغوزوں کے ساتھ ایک کارگو طیارہ چین پہنچ گیا، طالبان رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت دوبارہ شروع کرنے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت افغانستان کی جانب سے فضائی راہ داری کا افتتاح کرنے کے بعد ایک کارگو طیارہ چلغوزوں کے سا تھ کابل بین الاقوامی ایئرپورٹ سے چین کے لیے روانہ ہوا ہے۔
افغانستان نے 2019 میں چین سمیت متعدد ممالک کو فضائی راہ داری کے ذریعے چلغوزے کی برآمد کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔
چلغوزہ یونین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے 8 مشرقی صوبوں میں چلغوزے کے درخت اگتے ہیں، جن میں خوست، پکتیا، پکتیکا، کپیسا، کنڑ، ننگرہار، نورستان اور لغمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں حالات معمول پر آتے ہی طالبان حکام تجارت کی طرف توجہ مرکوز کرنے لگے ہیں، گزشتہ روز نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے صوبہ قندھار میں تاجروں سے ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات میں قندھار کے متعدد تاجروں نے صنعت و تجارت سے متعلق اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں، انھوں نے درپیش کاروباری مسائل بھی سے بھی حکام کو آگاہ کیا، نائب وزیر اعظم نے ان کے مسائل سنے اور امارت اسلامیہ کی پالیسی کے مطابق تعاون کا وعدہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3EFtJWz
0 comments: