روس میں بزرگ افراد کی رہائش گاہ میں آگ بھڑک اٹھی، 10 بزرگ شہری ہلاک۔ جس عمارت میں آگ لگی اس میں 37 لوگ موجود تھے، 9 شدید زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں بزرگ شہریوں کے رہنے کے لیے مختص کی گئی جگہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں واقع بزرگ افراد کی ایک رہائش گاہ میں آگ لگنے کے سبب کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک پرائیویٹ ریٹائرمنٹ ہوم میں یہ آگ اتوار اور پیر کی درمیانی نصف شب کے قریب لگی جس پر ایک گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا۔ تاہم اس دوران 10 افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
روسی حکام کے مطابق اس عمارت میں جس وقت آگ لگی اس میں 37 لوگ موجود تھے۔ روسی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YUhyUs
0 comments: