Monday, May 11, 2020

پاک فوج کے چرچے پوری دنیا میں، میجر سامعہ کے اہم کارنامے جانئے۔۔۔ امریکی فوج بھی خراج تحسین پیش کیے بنا نہیں رہ سکی

میجر سامعہ
کانگو میں اقوام متحدہ (یو این) کے امن مشن میں شامل پاک فوج کی خاتون آفیسر کو امریکی فوج نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے آفیشل آئی ڈی پر امن مشن میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والی میجر سامعہ کا ٹویٹ ری ٹویٹ کردیا۔

میجر سامعہ افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں، ان کی ڈیوٹی اپریل میں ختم ہورہی تھی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہیں آ سکیں۔

میجر سامعہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا 2 سال کا بیٹا پوچھ رہا ہے کہ ماما کب واپس آئیں گی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں پریشان ہوں لیکن میرا کام کرنے کا جنون کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

میجر سامعہ نے یہ پیغام دیا کہ ہم مل کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 2 ہزار افراد کو ریسکیو کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگو میں سیلاب سے75 ہزارافراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اورسیلاب سے ہزاروں گھرتباہ ہو گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی نیلے ہیلمٹ، اقوام متحدہ کانگو امن مشن کاحصہ ہیں جو امدادی کارروائیوں کیلئےفوراً متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور طبی سامان اورآلات متاثرہ علاقوں کو روانہ کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی دستوں کی جانب سے سیلاب میں پھنسےافراد کو کھانا اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zrbvfs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times