وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ، میاں افتخار، خالد مقبول صدیقی، آفتاب شیرپاؤ، خالد مگسی، آغا حسن بلوچ، چوہدری سالک حسین، طارق بشیرچیمہ، ساجد میر، حافظ عبدالکریم، مریم اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ، رانا ثنااللہ، قمر زمان کائرہ، ایاز صادق اور اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے عمل پربھی مشاورت کی جارہی ہے۔
حکومتی اتحاد کے ساتھ ساتھ بدھ (آج) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس میں حکمران جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں اتحادیوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات اور پنجاب میں انتخابات کے مسئلے پر عدلیہ کے ساتھ ’محاذ آرائی‘ پر مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ متوقع ہے۔
حکومتی اتحاد کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا موقع رد کرتے ہوئے عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کرنی ہے یا نہیں اور اگر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوتے ہیں تو پنجاب میں انتخابات پر کیا مؤقف ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/t9ZBQgb
0 comments: