Friday, May 1, 2020

کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ممکن نہیں، دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ، چونکا دینے والی خبر آگئی

کورونا وائرس
کورونا وائرس کا جلد خاتمہ ممکن نہیں، اس کی دوسری اور تیسری لہر بھی آ سکتی ہے۔ برطانوی ڈاکٹروں کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی خبردار کر دیا۔

ڈبلیو ایچ او یورپ کے سربراہ ڈاکٹر ہینس کلوگ نے کہا ہے کہ دنیا ابھی کورونا سے نجات سے بہت دور ہے۔ جب تک ویکسین تیار نہیں ہو جاتی، اس وبا کا خاتمہ ممکن نہیں۔

ڈاکٹر ہینس کلوگ نے کہا کہ یورپ میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود پورا خطہ اب بھی شدید خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ثابت کیا ہے کہ انسانی صحت کسی بھی چیز سے زیادہ قیمتی ہے۔ صحت ہے تو ہی ملکی معیشت بھی بہتر ہو گی اور ملکی سلامتی بھی۔ پوری دنیا کو اب سب سے زیادہ صحت کے شعبے پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aNfy2A

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times