
دوسری جانب معروف میکسیکن باکسر ساول کینولو الویریز جو کہ قدوقامت میں تو فیلڈننگ سے کم ہی تھے مگر تیسرے ہی راونڈ میں فیلڈننگ کو ناک آوٹ کرکے ٹائیٹل لے اڑے۔ اس تیز فائیٹ میں ایک دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ تین راونڈز پر مبنی فائیٹ میں کینولو نے فیلڈننگ کو میچ میں چار دفعہ ناک ڈاون کیا، فیلڈننگ ایک دفعہ پہلے راونڈ اور ایک دفعہ دوسرے راونڈ میں گھٹنوں کے بل گئے، ان کے چاہنے والوں کے لئے مزید مایوسی کا لمحہ تب آیا جب تیسرے راونڈ میں فیلڈننگ دو دفعہ مزید ناک ڈاون ہوگئے اور ایک بچے کی طرح رنگ کارنر چلے گئے جب کہ ریفری رکی گونزالز نے تیسرے راونڈ میں دوسرے ناک ڈاون کے بعد فائیٹ کے ختم ہونے کا اعلان کردیا، دوسری جانب کینولو نے رنگ پر چڑھ کر اپنی یادگار فتح کا اعلان کرڈالا۔
تیسرے راونڈ کا دورانیہ دو منٹ اڑتیس سیکنڈ رہا اور تیسرا روانڈ ہی میچ کا اختتامی راونڈ ثابت ہوا جس میں کینولو کی دو ہیڈ شاٹس کے بعد فیلڈننگ ناک ڈاون قرار پائے۔ باکسنگ ناقدین کے مطابق ایک سپر مڈل ویٹ باکسر فیلڈننگ کے سامنے کینولو جیسے بڑے باکسر کا جیتنا اتنا مشکہل نہیں تھا تاہم اتنا جلدی فائیٹ کا اختتام شائقین کے لئے ایک دلچسپ امر نہیں تھا، شاید ابھی وہ دونوں باکسرز کو مزید رنگ میں فائیٹ کرتے دیکھنا چاہتے تھے تاہم اس سے قبل دو ہزار پندرہ میں باکسر کولم سمتھ نے فیلڈننگ کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کردیا تھا جوکہ تیز ترین فائیٹس میں سے ایک تھی۔
ستمبرمیں فیلڈننگ نے جدہ میں ہونے والی فائیٹ میں اپنے مدمقابل جارج گروز کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ سپر سیریز کا سپر مڈل ویٹ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PGl5xi
0 comments: