Monday, December 17, 2018

وزیراعظم عمران کا پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران کا پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کی، ترک وزیرداخلہ نے اپنی قیادت کی طرف سے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سلیمان سوئلو نے ترک صدرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، ملاقات میں پاک ترک تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر و دیگر قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، وزیراعظم نے پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SNyy8y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times