Friday, May 1, 2020

وزیراعظم پاکستان نے لاک ڈاؤن میں نوجوانوں کو کونسی کتاب پڑھنے کی تلقین کردی؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان
لاک ڈاؤن میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی سفارش کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ نوجوانوں فراس الخطیب کی کتاب’کھوئی ہوئی اسلامی تاریخ‘(Lost Islamic History) پڑھنی چاہیے جو مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے۔ کتاب میں مسلمانوں کےعروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔ 

مذکورہ کتاب میں خلیفہ مامون کی طرف سے قائم کی گئی بیت الحکما کا ذکر ہے جہاں دنیا بھر کے اہل علم جمع ہوتے تھے۔ یہ بیک وقت یونیورسٹی، لائبریری، ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور کتابیں ترجمے کرنے کا مرکز تھا۔

اس دور کو علوم کے حوالے سے دنیا کا سنہری دور کہا جاتا ہے، کوئی بھی مترجم جب کسی کتاب کا عربی میں ترجمہ کرتا تو خلیفہ کی دربار سے اس کو کتاب کے وزن جتنا سونا ملتا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KLSpmC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times