
گزشتہ دنوں ایمن خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایمن خان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں۔
ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5.9 ملین ہو گئی تھی جو کہ ماہرہ خان سے 1 لاکھ زیادہ تھی۔
ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5.8 ملین تھی تاہم اب ان کے فالوورز کی تعداد بھی ایمن خان کے فالوورز جتنی ہی ہوگئی ہے۔
انسٹاگرام پر مقبول ترین پاکستانی اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی بیٹی امل کے ساتھ لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔
تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا تھا کہ ’میری انسٹاگرام فیملی کے لیے ڈھیروں پیار‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2xol65U
0 comments: