Tuesday, April 7, 2020

کورونا سے دنیا کے امراء کی دولت کم اور چینیوں کی بڑھ گئی، اصل حقیقت بالآخر سامنے آگئی

کورونا سے دنیا کے امراء کی دولت کم اور چینیوں کی بڑھ گئی ہے
کورونا وائرس نے دنیا کے 100 امیر ترین افراد کی دولت میں دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 400 ارب ڈالر کی کمی کر دی تاہم چین کے نو ارب پتیوں کی دولت بڑھ گئی۔‬

‫کورونا وائرس کے وار سے امیر ہو یا غریب کوئی بھی نہیں بچ سکا۔‬ ‫زیادہ تر افراد تو اس سے معاشی طور پر بھی متاثر ہوئے دنیا کے امیر ترین 100 افراد کی مجموعی دولت میں صرف دو ماہ کے دوران 400 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔‬

‫گزشتہ ڈھائی سال میں ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت جتنی بڑھی تھی۔‬ ‫کورونا نے صرف دو ماہ میں ہی اتنی مالیت کم کر دی۔‬

‫رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان فیشن انڈسٹری کے دنیا کے امیر ترین فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو ہوا۔‬ ‫ان کے اثاثوں کی مالیت دو ماہ میں 30 ارب ڈالر کم ہو گئی۔‬

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی دولت میں 9 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تاہم رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران چین سے تعلق رکھنے والے نو اربپتیوں کی دولت میں اضافہ دیکھا گیا۔‬

ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم زوم ویڈیو کمیونکیشن کے بانی ایرک یوآن جینگ کے اثاثوں میں فروری اور مارچ کے دوران ساڑھے تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، طبی آلات بنانے والی چینی کمپنی کے سربارہ ماں اور بیٹے کی دولت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔‬

گوشت کا کاروبار کرنے والی ایک کمپنی کے مالک کے ذاتی اثاثوں میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔‬ ان میاں بیوی کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3c54zmd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times