Wednesday, October 16, 2019

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن لاہور پہنچ گئے

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن لاہور پہنچ گئے
برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن لاہور پہنچ گئے، شاہی جوڑے کا استقبال گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن لاہور کے دورے پر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری سرور نے شاہی جوڑے کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

شاہی جوڑا لاہورمیں مختلف مقامات ایس اوایس ولیج ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اوربادشاہی مسجد کا دورہ کرے گا۔

شاہی جوڑے کی لاہورآمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس سمیت بادشاہی مسجد، ایس اوایس ویلیج، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شوکت خانم اسپتال تک چھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی ،چیف ایگزیکٹو شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے جبکہ شہزاہ ولیم ، شہزادی کیٹ مڈلٹن برٹش ہائی کمیشن کا دوستی پروگرام کرکٹ میچ دیکھیں گے۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن کرکٹ تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے ، سابق کپتان وقاریونس ، اظہر علی ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی تقریب میں شامل ہوں گے ، شاہی جوڑہ کرکٹرز کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کرے گا جبکہ عروج ممتازاورثنامیر ویمن کرکٹرز کی نمائندگی کریں گی۔

دوسری جانب لاہور میں برطانوی شاہی جوڑے کی آمدپر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے، پولیس زرائع کے مطابق شاہی جوڑے کو لاہور میں صدارتی پروٹوکول دیا جائے گا، سیکیورٹی پر پولیس کے 7 ہزار جوان اور ٹریفک پولیس کے چھ سو وارڈنز روٹ پر تعینات ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VMezcW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times