
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اپوزیشن کے حکومت کو گھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی پنجہ آزمائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے، اپوزیشن کے حکومت کوگھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں اور فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ریاست کو حق ہے وہ ڈنڈا اٹھائے اورعوام کے جان ومال کا تحفظ کرے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی وقانونی حق ہے لیکن قوم کی یکجہتی پارا پارا کرنے کی سازش حکومت برداشت نہیں کرے گی، 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VPjLNt
0 comments: