Sunday, April 26, 2020

کرایہ زیادہ۔۔ فاصلے کم، قومی ائیر لائن کا نیا انداز دیکھ کر مسافروں نے سوالات کھڑے کردیئے

قومی ائیر لائن
قومی ائیر لائن نے سماجی فاصلے کے قوانین جہاز کے ساتھ ہوا میں اڑادئیے، آسٹریلیا سے پاکستانیوں کو وطن لانے والی فلائٹ میں سیٹ بائے سیٹ بکنگ کرلی۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی فلائٹ میں سماجی فاصلوں کے سول ایوی ایشن کے قانون کی فلائٹ میں کوئی جگہ نہ رکھی۔

آسٹریلیا سے آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ 8972 میں بکنگ کرتے وقت ایک سیٹ کا فاصلہ نہ رکھنے پر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا، ہمیں ٹکٹ بھی مہنگا بیچا لیکن ایک سیٹ کا فاصلہ کیوں نہیں رکھا گیا؟، تمام راستے عملے اور مسافروں میں تکرار ہوتی رہی، اگر ہمیں کورونا ہوگیا تو کیا پی آئی اے ذمہ داری لے گی؟،مسافرسوال کرتے رہے۔

دنیا بھر کی ائیر لائنز سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے بکنگ کررہی ہیں ،لیکن قومی ائیر لائن کا انداز ہی نرالہ ہے، کرایہ زیادہ لیکن فاصلے کم۔ خصوصی پروازوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو واپس لانا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے ردعمل میں کہاکہ قومی ائیر لائین بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کر رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VHqlHf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times