Tuesday, September 7, 2021

افغانستان کے لیے امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیے، ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان کے لیے امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیے، ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بین الا قوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم افغانستان کے لیے امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیے۔گزشتہ روز ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجشیر میں امن کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن کے لیے ہم نے کوششیں کیں۔ جرگوں اور مذاکرات سے کامیابی نہ ہوئی تو پنجشیر میں طاقت کا استعمال کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3A2Njdq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times