Monday, April 20, 2020

مفکر پاکستان علامہ محمداقبالؒ کی 82ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی بیاسی ویں برسی آج منائی جائے گی۔ برسی کے موقع پر حضرت علامہ محمد اقبال کی ملی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9نومر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ اور دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا۔

دانشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھارا جس کی نظیر نہیں ملتی۔

اقبال کی شاعری نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونکی۔

زبورعجم، ارمغان حجاز، بانگ درا ، ضرب کلیم، اسرار خودی ، رموز بیخودی ، پیامِ مشرق ، شکوہ، جواب شکوہ ، جاوید نامہ اور بال جبریل نے ادب کو ایک نیا دوام عنایت کیا۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے تمام عمر مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 21اپریل 1938ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔۔ حضرت علامہ محمد اقبال کی برسی کےموقع پر ملک بھر میں ان کی ملی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش جائے گا



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2wZ7jme

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times