
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ارشد ملک نے وزیراعظم کو نئے 5سالہ بزنس پلان پیش کیا، اس دوران وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیرمحمد میاں سومرو بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نئے بزنس پلان اور پی آئی اے میں کفایت شعاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانےکی کو شش کررہے ہیں، پی آئی اے میں ایماندار اور میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔
وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسد عمر کو پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
سی ای او پی آئی نے نئے بزنس پلان سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ نئے بزنس پلان میں2019 میں ساڑھے6ارب روپےکی بچت کریں گے، رواں سال6ماہ میں 43ارب روپے سے زیادہ کا ریوینیو حاصل کیا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا پی آئی اے کے بیڑے میں 32جہاز ہیں ، نئے بزنس پلان کےتحت پی آئی اے کا بیڑہ 45طیاروں پر مشتمل ہوگا اور 5سال کے دوران 25 سے30 روٹوں کا اضافہ کیا جائےگا جبکہ سعودی عرب، عرب امارات اور دیگر سیکٹرز پر بھی پروازوں کے شیڈول میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا نئے بزنس پلان میں پرانے جہازوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ ان فلائت انٹر ٹینمنٹ سسٹم کو بھی ٹھیک کیا جارہا ہے اور مسافروں کے کھانے کے عیار کو بھی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو سہولتیں بھی فراہم کی جائے گی۔
یاد رہے 15 مارچ کو بھی وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ارشد محمود نے ایئرلائن معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور پی آئی اے کی ترقی اور سروسز میں بہتری کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2uOroqt
0 comments: