Friday, April 5, 2019

کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا

کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا
کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکائونٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکائونٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔

دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس، فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں، آسان الفاظ میں صارفین کی فیس بک سرگرمیوں کا ہر پہلو دنیا کے سامنے آچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UjsWrC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times