Sunday, February 2, 2020

وزیر اعظم آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ، سرمایہ کاروں کیلئے ترقی کی راہ روشن

وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہونگے
وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی ۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا، اس دوران پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان وفود کی سطح پرمذاکرات 4فروری کو ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RQLJaV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times